اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: سری لنکا نے افغانستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیدیا

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(لاہور نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 30 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔

سری لنکا کی جانب سے  دموتھ کرونا رتنے 15 رنز بنا کر فضل الحق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، کپتان کوش مینڈس اور اوپنر پاتھم نسانکا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا۔

پاتھم نسانکا 46 رنز بنا کر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے، کپتان 39 رنز بنا کر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، دھننجایا ڈی سلوا 14 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

چارتھ اسالنکا 22 رنز بنا کر ضل الحق فاروق کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے دیگر کھلاڑیوں میں اینجلو میتھیوز23، مہیش تھیکشنا29، کسن راجیتھا5، دشمنتھا چمیرا ایک سکو  بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروق نے 4، مجیب الرحمن نے 2 جبکہ راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سری لنکا کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے