30 Oct 2023
(ویب ڈیسک) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 30 ویں میچ میں سری لنکا کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
مہاراشٹرا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں جبکہ آئی لینڈرز کی کمان کوشال میڈس کے ہاتھوں میں ہے۔
سری لنکا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 5 میچز کھیل کر 2 میں کامیاب اور 3 میں ناکام ہوئی ہے، دوسری جانب افغانستان نے بھی اس میگا ایونٹ میں اب تک 5 میچز کھیلے ہیں اور 2 میں جیت حاصل کی جبکہ 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔