اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس پٹرولنگ و مانیٹرنگ کی ازسرنو منصوبہ بندی، تھانے کیٹیگریز میں تقسیم

30 Oct 2023
30 Oct 2023

(لاہور نیوز) جرائم کی سرکوبی اور شہریوں کی حفاظت کیلئے نائٹ پٹرولنگ اور مانیٹرنگ کی ازسرنو منصوبہ بندی کرتے ہوئے لاہور کے تھانوں کو مختلف کیٹیگریز اور بیٹس میں تقسیم کردیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ڈویژنل ایس پیز سیف سٹی سینٹر سے نائٹ پٹرولنگ کیلئے تعینات کیے گئے ہیں،سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے کرائم پاکٹس اور ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی جارہی ہے جبکہ سیف سٹی کی مدد سے پولیس گشت اور ناکہ بندی کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کرائم ہیٹ میپ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیلئے فورس تعینات کی جارہی ہے،ڈولفن فورس، پی آر یو اور لاہور پولیس مل کر پٹرولنگ کو مؤثر بنائیں گے جبکہ ایل ٹی ای ہینڈ سیٹس اور فیشل ریکگنیشن کیمروں کی مدد سے بھی سرویلنس جاری  رہے گی۔

اس حوالے سے ایس پی ارتضیٰ کمیل کا کہنا ہے کہ غیر ذمہ داری اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی،کرائم فائٹنگ کیلئے سیف سٹیز سسٹم سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،  ون فائیو(15) کال پر بروقت ریسپانڈ اور ریسپانس ٹائم کم سے کم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے