اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راشد لطیف کے الزامات کا معاملہ، پی سی بی نے خاموشی توڑ دی ، ردعمل جاری

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(ویب ڈیسک)شاہینوں کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ردعمل جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے راشد لطیف کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کپتان بابراعظم نے ذکا اشرف کو کوئی کال یا پیغام نہیں بھیجا۔

بورڈ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ بابراعظم نے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کے ساتھ طویل فون پر بات چیت کی، جس میں انہوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے کو حل کرنے پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی تعریف کی جبکہ بھارت میں ملاقات کو بھی مثبت قرار دیا۔

آفیشل نے اس بات پر زور دیا کہ کپتان اور پی سی بی کے سربراہ کے درمیان خوشگوار بات چیت کے پیش نظر بابراعظم کو نظر انداز کرنے کے بارے میں بات چیت خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ بابراعظم گزشتہ 2 روز سے چیئرمین ذکا اشرف سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو میسج کررہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا جبکہ پاکستانی پلئیرز کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے