اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلطان جوہرہاکی کپ : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو3-2گولز سے شکست دے دی

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(لاہور نیوز) گیارہویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 3-2 گولز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

 

ملائیشیا کے شہر جوہر باڑو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کی بدولت 2کے مقابلے میں 3گول سے کامیابی حاصل کی، 7ویں منٹ میں ارباز علی نے پینلٹی کارنرپرگول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔

پاکستان کے بشارت علی نے 30ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کی برتری دگنی کر دی، 48ویں منٹ میں پاکستان کے محمد سفیان نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کی برتری 3-0گولز کر دی اور نیوزی لینڈ پر دباؤ بڑھا دیا تاہم اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور 58ویں منٹ میں نیلسن نے ٹیم کی طرف سے پہلا گول کیا۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم پاکستان کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا، کھیل کے آخری منٹ میں نیوزی لینڈ کے پیٹرک نے گول کیا تاہم حریف ٹیم پاکستان کی برتری برابر کرنے میں ناکام رہی، اسطرح پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 3-2گولز سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم تیسرا اور پول کا آخری میچ 31 اکتوبر کو میزبان ملائیشیا کے ساتھ 5:34 بجے کھیلے گی، ایونٹ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور ساؤتھ افریقہ شامل ہیں جبکہ پول بی میں بھارت،ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے