29 Oct 2023
(لاہور نیوز) واسا کا شہر میں7 لاکھ واٹر میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا،نجی کمپنی نے ڈالر مہنگا ہونے پر واٹر میٹرز کے لیے پرزے خریدنے سے انکار کر دیا۔
لاہور میں 7 لاکھ سے زائد کنکشنز پر واٹر میٹرز نصب کئے جانے تھے، واسا اور نجی کمپنی کے درمیان معاہدے کے وقت ڈالر 160 روپے کا تھا،کمپنی کو میٹر کے پرزے منگوانے کے لیے اب 280 روپے فی ڈالرادا کرنے ہونگے۔
ڈالر کی مہنگائی پر نجی کنٹریکٹر کام کرنے سے کترا رہا ہے، سٹیٹ بنک نے بھی تاحال نجی کمپنی کو ایل سی کھولنے کی اجازت نہیں دی، ایم ڈی واسا نے ایل سی کھلوانے کےلئے پنجاب حکومت سے مدد مانگ لی۔
غفران احمد کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کے ساتھ معاملات طے کر رہے ہیں، معاملات طے ہوتے ہی واٹر میٹرز کی تنصیب کا کام شروع کردیا جائے گا۔