اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عاقب جاوید نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی سب سے بڑی غلطی بتا دی

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے جاری ورلڈکپ میں پاکستان کی سب سے بڑی غلطی سے پردہ اٹھا دیا ۔

عاقب جاوید نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاری ورلڈ کپ میں قومی ٹیم سے کئی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں مگر سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ یہ ورلڈ کپ کی تیاری کے ساتھ آئی ہی نہیں ہے۔ دوسری غلطی یہ ہے کہ اس میں ہٹنگ کی صلاحیت نہیں۔ دوسری ٹیمیں چھکوں پر چھکے لگا رہی ہیں۔ آسٹریلیا 10 اوورز میں 10 چھکے لگاتی ہے جبکہ ہم اتنے ہی اوور میں ایک چھکا لگاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسری غلطی یہ ہے کہ 6 میچز کھیلنے کے باوجود ٹیم پیٹرن نہیں سمجھ سکی ہے کہ شروع کے 25 اوورز میں جتنے رنز بنانے ہیں بنا لو اس کے بعد گیند پرانا ہو کر نرم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پچ پر گرپ کرتا اور سلو ہوتا ہے جس پر کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ شروع میں مارنا نہیں ہے۔ درمیان میں جب مارنے کی کوشش کرتے ہیں تو مشکل ہوتی ہے اور ٹیل اینڈرز تو کوئی ذمہ داری لے ہی نہیں رہے اگر جنوبی افریقہ کے خلاف پورے اوورز کھیل جاتے تو 300 کے قریب سکور ہوتا جو بڑا فرق ہوتا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کہا جا رہا ہے کہ پاکستان اچھا کھیلا جبکہ میرے نزدیک قومی ٹیم نے گیم کا کوئی فیز بھی اچھا نہیں کھیلا۔ بیٹنگ فلاپ ہوئی، بولنگ میں مخالف نے مار مار کر درگت بنا دی۔ میچ تو جنوبی افریقہ کے حق میں تھا کہ انہوں نے خود ہی بے وقوفی کرتے ہوئے اپنا چوکر کا سوئچ آن کیا اور اچھے بھلے نارمل کرکٹنگ شاٹس مارتے ہوئے پینک ہوتے گئے اور بے تکے شاٹس مار کر پاکستان کو دوبارہ گیم میں لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کارکردگی پر کوئی ایکسکیوز نہیں ہے۔ مکی آرتھر کو ٹیم کی شکست پر حقیقت پسند ہوکر سوچنا چاہیے اور جو خامیاں ہیں اسے تسلیم کرتے ہوئے درستی کی جانب جانا چاہیے۔ کیونکہ یہ بینک جاب نہیں بلکہ آرٹ ہے جس میں ٹی وی پر لائیو پرفارمنس دینی ہوتی ہے۔ اگر بہترین کارکردگی نہیں دکھاؤ گے تو تمہاری جگہ کوئی اور لے لے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے