(ویب ڈیسک) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں انڈیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو جیت کے لیے 230 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارت کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے، کپتان روہت شرما 101 گیندوں پر 87 رنز بنا کر نمایاں رہے، سوریا کمار یادیو 49 اور کے ایل راہول39 رنز بنا سکے جبکہ جسپریت بمرا صرف 16 رنز بنا پائے، ویرات کوہلی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
بھارتی شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں جبکہ انگلش ٹیم کی کمان جوز بٹلر کے ہاتھوں میں ہے۔
یاد رہے کہ میزبان بھارت میگا ایونٹ میں اب تک 5 میچز کھیل کر تمام میں فاتح رہا ہے جبکہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے 5 میچز کھیلے جن میں سے اسے ایک میں کامیابی اور 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت کا سکواڈ:
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی،شریاس ایئر، کے ایل راہول،سوریا کمار یادیو، رویندرا جدیجا، جسپریت بمرا،کلدیپ یادیو، محمد شامی، محمد سراج۔
— BCCI (@BCCI) October 29, 2023
Follow the match ▶️ https://t.co/etXYwuCQKP#CWC23 | #MenInBlue | #INDvENG pic.twitter.com/oIo82skT3v
انگلینڈ کا سکواڈ:
جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جوئے روٹ، بین سٹوکس، جوز بٹلر، لیونگ سٹون، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، مارک ووڈ۔
— England Cricket (@englandcricket) October 29, 2023
We're unchanged in Lucknow #EnglandCricket | #CWC23 pic.twitter.com/Xac41z9f86