اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی چوری کیخلاف مہم: 26 ارب جرمانہ وصول، 53 ملازمین معطل

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(ویب ڈیسک)لاہور سمیت ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم کے دوران آپریشن میں 26 روپے سے زائد جرمانہ وصول جبکہ 53 ملازمین معطل کئے گئے ہیں۔

حکومت پاکستان اورعسکری قیادت کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں انسداد بجلی چوری مہم کے دوران آپریشن میں 26 بلین روپے سے زائد جرمانہ وصول، 53 ملازمین معطل اور 10 ہزار سے زائد افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔

ماہ اکتوبر کے اعداد وشمار کے مطابق لیسکو نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 4497 ملین روپے وصول اور 4026 مجرمان گرفتار کیے۔ گیپکو نے251 ملین پاکستانی روپے وصول اور 1001 مجرم گرفتار کیے۔ فیسکو نے آپریشن کے دوران 377 ملین روپے وصولی کی اور 1258 افراد گرفتار کیے۔

آئیسکو نے کریک ڈاؤن کے دوران 139 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 220 ملین روپے وصول کیے۔میپکو نے بجلی چوروں سے 981 ملین جبکہ پیسکو نے 3747 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔ ہیسکو نے 3083 ملین، سیپکو نے 2007 ملین اور قیسکو نے 593 ملین روپے جرمانہ وصول کیا۔

آپریشن کے دوران میپکو نے 1905، پیسکو نے 1215، ہیسکو نے 48، سیپکو نے 98اور قیسکو نے 32مجرمان گرفتار کیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے