اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انضمام الحق کو قبل ازوقت گھر بھیجنے کیلئے 6 ماہ کی تنخواہ دینا ہوگی

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(ویب ڈیسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق کو قبل از وقت گھر بھیجنے پر ڈیڑھ کروڑ روپے دینا ہوں گے۔

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی غیرمعیاری ہے، مسلسل 4 میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی تقریبا ناممکن بن چکی، ایسے میں ناقدین کی توپوں کا رخ کپتان بابراعظم کے ساتھ چیف سلیکٹر کی جانب بھی ہوگیا، البتہ انہوں نے اپنے لیے متوقع حالات کا پہلے ہی سوچ کر پیش بندی کرلی تھی۔

ذرائع کے مطابق اگر بورڈ نے انضمام کو قبل از وقت عہدے سے ہٹایا تو ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے، یہ 25 لاکھ ماہانہ کے لحاظ سے 6 ماہ کی تنخواہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ دستاویز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی گذشتہ میٹنگ میں انضمام الحق کو بھی مدعو کیا گیا تھا، وہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مقامی کوچزو آفیشلز کو بھی غیرملکیوں کے برابر معاوضہ ملنا چاہیے، پی سی بی سے منسلک ہونے کیلئے میں اپنے معاہدے چھوڑ کر آ رہا ہوں تو مجھے بھی یکساں رقم امریکی ڈالرز میں دیں، انہوں نے 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ، چار سالہ معاہدے اور قبل از وقت اختتام کی صورت میں 6 ماہ کے نوٹس پیریڈ کا مطالبہ کیا۔

سی او او نے یاد دلایا کہ ایم سی کو طویل المدتی معاہدوں کی اجازت نہیں ہے مگرممبران نے خصوصی کیس قرار دیتے ہوئے اس کی منظوری دے دی تھی، مذکورہ میٹنگ میں ممبر کلیم اے خان نے پوچھا تھا کہ کیا چیف سلیکٹر پاکستان ٹیم کی سلیکشن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لیتے ہیں، خواجہ ندیم نے ایسا سافٹ ویئر اور ڈیٹا بیس تشکیل دینے کا مشورہ دیا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود ہوتی ہے، ڈیٹا سے کسی حد تک مدد مل سکتی ہے مگر اس کا فیلڈ پرفارمنس کے جائزے اور کھلاڑی کی ہر میچ میں کارکردگی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، سلیکشن کمیٹی اپنے فیصلے کرتے ہوئے تمام معاملات کا جائزہ لیتی ہے۔

دوسری جانب پی سی بی ایجنٹ کے ساتھ کمپنی میں شیئرہولڈر ہونے کے معاملے میں انضمام سے وضاحت طلب کرے گا۔

گزشتہ دنوں انکشاف ہوا تھا کہ انضمام الحق کے اپنے اور کھلاڑیوں کے ایجنٹ طلحہ رحمانی کی کمپنی میں شیئرز ہیں، محمد رضوان بھی مالکان میں شامل ہیں، اس پر مفادات کے ٹکراؤ کا الزام سامنے آیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے