(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اورپاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز کھیلنے کیلئے دورے پر لاہور پہنچ گئی۔
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیسری ٹیم ویسٹ انڈیزویمن اے کی ہوگی جبکہ دورے میں تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیم ایک سہ فریقی سیریزاور پاکستان ویمن اے ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔
تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیم کل سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ شروع کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ ٹریننگ اور پریکٹس کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کرے گا۔
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 3، 4 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستان ویمن اے اور ویسٹ انڈیز ویمن اے کے درمیان 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
4 نومبر کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ویسٹ انڈیز ویمن اے اور تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 5 نومبر کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمن اے ٹیم، تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔
پاکستان، ویسٹ انڈیز ویمن اے اور تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیم کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا اور فائنل ٹی ٹوئنٹی میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ 9 نومبر کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم واپس روانہ ہو جائے گی۔
بعد ازاں پاکستان ویمن اے اور تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ 11 نومبر کو سیریز کے دوسرے میچ کیلئے پاکستان ویمن اے اور تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔