اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کی امیدیں برقرار

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے اگرمگر کا سلسلہ تاحال برقرار ہے، قومی ٹیم 4 میچ ہار کر بھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئی تاہم اس کی ساری امیدیں اب دوسری ٹیموں کے نتائج پرہیں۔

سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے سب سے پہلے تو پاکستان ٹیم کو اپنے باقی تینوں میچ اچھے مارجن سے جیتنے ہوں گے۔

خیال رہےکہ پاکستان کو  ٹورنامنٹ میں اب بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے میچ کھیلنا ہیں۔

اپنے میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو یہ دعا کرنا ہوگی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا اور سری لنکا سے بھی ہار جائے۔

اگر ایسا ہی ہوا تو پھر پاکستان کے 10 اور نیوزی لینڈ کے 8 پوائنٹ ہوجائیں گے، لیکن ساتھ ساتھ دوسری جانب سری لنکا کا رزلٹ بھی پاکستان کی نظروں میں رہے گا۔

سری لنکا کواب افغانستان، بھارت، بنگلا دیش اورنیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے، پاکستان کے لیے ضروری ہےکہ سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست  دے مگر ساتھ ساتھ بھارت، بنگلا دیش اور افغانستان میں سے صرف ایک ہی میچ جیتے۔

کیونکہ اگر سری لنکا بقیہ 4 میں سے 3 میچ جیتا تو اس کے بھی 10 پوائنٹ ہوجائیں گے۔

 نیوزی لینڈ اگر 3 میں سے ایک بھی میچ جیتا تواس کے بھی 10 پوائنٹ ہوجائیں گے، ایسی صورتحال میں پاکستان کا کافی انحصار نیٹ رن ریٹ پر  ہوجائےگا۔

ٹورنامنٹ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں اور آخر تک اس آس کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان آئندہ میچوں میں جیتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے