28 Oct 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سعود شکیل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم اگرمگر والی حالت ہماری ٹیم اچھا کھیل جاتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں سعود شکیل کا کہنا تھا کہ شکست پر ڈریسنگ روم میں کافی مایوسی ہے، کوشش کرکے اس شکست کو بھلا کر اگلے میچز پر فوکس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے میچز میں بریک تھرو نہیں مل رہے تھے،پچ میں اتنا کچھ تھا نہیں مگر باولرز نے زبردست کم بیک کیا۔
سعود شکیل نے کہا کہ امپائرز کال والے فیصلے کبھی حق میں ہوتے ہیں کبھی خلاف، دل ٹوٹا مگر کڑوا گھونٹ پی لیا۔ چنئی کے کراوڈ نے کسی ایک ٹیم کو نہیں، اچھی کرکٹ کو سپورٹ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہیں تو اوپنرز ٹائم لیتے ہیں، ہم پے در پے وکٹ کھو دیتے ہیں جس کی وجہ سے سٹرائیک ریٹ متاثر ہوتا۔