اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ کیسے جیتا جائے؟سہیل احمد'عزیزی ' نے طریقہ کار بتا دیا

28 Oct 2023
28 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار سہیل احمد نے مسلسل شکست کے بعد قومی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے کا طریقہ بتادیا ہے۔

گزشتہ روز چنئی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں کی مدد سے قومی ٹیم نے 270 رنز بنائے۔

اس ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کا آغاز جارحانہ تھا، تاہم اختتامی اوورز میں ناقص امپائرنگ اور غلط فیصلوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، 46ویں اوور میں حارث رؤف کی ایک گیند  کریز سے باہر وائڈ بول ہوئی جو شمسی کو پیڈ پر جالگی اور آن فیلڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا جبکہ ڈی آر ایس پر امپائر کال نے انہیں بچالیا۔

جہاں ناقص امپائرنگ اور غلط فیصلوں کی وجہ سے بحث و مباحثے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں معروف کامیڈین اداکار سہیل احمد نے ورلڈ کپ جیتنے سے متعلق سوشل میڈیا پر طنز و مزاح سے بھرپور پوسٹ کردی۔سہیل احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ کہا کہ “ورلڈ کپ جیتنے کا اب صرف ایک ہی طریقہ بچا ہے، امپائروں کی جگہ پاکستانی جج تعینات کر دیے جائیں”۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے