اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: بنگلہ دیش کو نیدر لینڈز کے ہاتھوں 87 رنز سے بدترین شکست

28 Oct 2023
28 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری فتح حاصل کر لی۔

کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 50 اوورز میں بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیا۔جوابی اننگز میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن اننگز نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 43ویں اوور میں 142 کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہوگئی۔

230 رنز کے بظاہر آسان ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، اوپنر بلے باز لٹن داس 3 جبکہ تنزید حسن 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز 35 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمود اللہ اور مستفیض الرحمان نے 20، 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں نجم الحسن 9، شکیب الحسن 5 اور مشفیق الرحیم 1 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مہدی حسن اور تسکین احمد نے بالترتیب 17 اور 11 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیدر لینڈز کی جانب سے پال وین میکرین نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، باس ڈی لیڈ نے 2 جبکہ آریان دت، لوگن وین بیک اور کولن ایکرمین کے ہاتھ 1، 1 وکٹ آئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے