28 Oct 2023
(لاہور نیوز) پنجاب سکواش کمپلیکس میں کھیلی جا رہی نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں 96 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جا رہی نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں 3 کیٹیگریز میں مقابلے جاری ہیں جن میں کھلاڑی بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔تینوں کیٹیگریز میں پاکستان کے نمبر ون کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، انڈر 11 میں الماس علی راجا، انڈر 15 میں نعمان اور انڈر 19 میں انس علی بخاری نمبر ون کھلاڑی ہیں۔