28 Oct 2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے اپنے ساتویں میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم چنئی سے کولکتہ پہنچ گئی ہے۔
قومی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے چنئی سے کولکتہ پہنچی، پاکستانی ٹیم آج کولکتہ میں آرام کرے گی جبکہ کل آئندہ میچ کیلئے بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم کو ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے اپنے 6 میچز میں سے 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔