اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ

28 Oct 2023
28 Oct 2023

(لاہور نیوز) گوجرانوالہ کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام نے کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کی سماعت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ 3 اکتوبر 2020ء کو درج کیا گیا تھا، ان کیخلاف درج ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کا الزام ہے۔

فیصلہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہو گا: کیپٹن (ر) صفدر
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آج اس مقدمے کا فیصلہ ہو جائے گا، ہم انتظار کر رہے ہیں، فیصلہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے