اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں! راشد لطیف کا دعویٰ

28 Oct 2023
28 Oct 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی پلیئرز کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر راشد لطیف نے دعویٰ کیا کہ بابراعظم گزشتہ دو روز سے چیئرمین ذکاء اشرف سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو میسج کررہے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا جبکہ پاکستانی پلیئرز کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیا پر بہت سی چیزیں ہو رہی ہیں، شاید وہ جھوٹی ہیں لیکن میں آپکو سچی خبر فراہم کروں گا جو روکی ہوئی ہے، کھلاڑیوں کو پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو وہ کیسے کھیلیں گے؟

راشد لطیف نے سوال اٹھایا کہ بابراعظم نے سلمان نصیر (چیف آپریٹنگ آفیسر)، عثمان واہلہ (ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ) کو میسجز کیے ہیں تو انکے کپتان کو جواب نہ دینے کی کیا وجہ ہے؟ پھر، آپ ایک پریس بیان جاری کررہے ہیں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں کیے گئے سنٹرل کنٹریکٹس پر بورڈ دوبارہ غور کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے