کھیل
'شاہد آفریدی نے مجھ سے زبردستی یہ کام کروانے کی کوشش کی'دانش کنیریا کا سابق کپتان پر سنگین الزام
27 Oct 2023
27 Oct 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی دانش کنیریانے شاہد خان آفریدی پر زبردستی اسلام قبول کروانے کا الزام لگا دیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے زبردستی انہیں اسلام قبول کروانے کی کوشش کی جبکہ اِن سمیت کئی کرکٹرز میرے ساتھ کھانا تک نہیں کھاتے تھے۔سابق کرکٹر نےشعیب اختر اور سابق کپتان انضمام الحق کو اپنا بہترین دوست قرار دیا اور اعتراف کیا وہ میرا ساتھ دیتے تھے۔
دانش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈپر بھی الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ میرے کاؤنٹی کیرئیر کے دوران سپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا، جس کا میں نے اعتراف کیا کہ میں صرف ایک بکی سے ملا تھا لیکن انہوں نے مجھ پر الزامات قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، بورڈ نے اس لیے میرا ساتھ نہیں دیا کیونکہ میں ہندو ہوں۔