اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست، سیمی فائنل تک رسائی مزید مشکل ہوگئی

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(لاہور نیوز) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔

بھارت کے شہر چنئی میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے  26 ویں میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

جنوبی افریقہ نے 271 رنز کا ہدف 48 ویں اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ایڈن ماکرم 91 رنز کیساتھ نمایاں رہے، جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستان کی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی اور بھی مشکل ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ٹیمبا باوما نے کیا، تاہم کوئنٹن ڈی کوک 34 کے مجموعی سکور پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ ٹیمبا باوما 20 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 121 کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب راسی وین ڈیر ڈوسن 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ہینرک کلاسن 12، ڈیوڈ ملر 29، مارکو جانسن 20 رنز بنا کر چلتے بنے۔

جنوبی افریقہ کی ساتویں وکٹ 250 کے مجموعی سکور پرتب  گری جب ایڈن مارکرم 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 91 رنز کی اننگز کھیل کر اسامہ میر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جیڑالڈ کوٹزی 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، محمد وسیم ، اسامہ میر اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے