اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ کی تیزترین سنچری بنانے سے پہلے میکسویل نے کیا کھایا؟

27 Oct 2023
27 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے نیدر لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری بنائی لیکن اس طوفانی اننگ سے قبل ان کے کچھ کھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں دلچسپ اور ہائی سکورنگ میچ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دو روز قبل آسٹریلیا نے نیدر لینڈ کے خلاف 399 رنز سکور کیے اس میچ کی خاص بات کینگرو آل راؤنڈر میکسویل کی جارحانہ سنچری تھی۔ انہوں 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 بلند وبالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

اس سنچری کے ساتھ ہی میکسویل نے رواں ورلڈ کپ کے ایک میچ میں جنوبی افریقی بلے باز ایڈم مارکرم کا تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ چند روز بعد ہی اپنےنام کر لیا۔

میچ کے بعد آئی سی سی نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں میکسویل کے بیٹنگ کے لیے میدان میں جانے سے قبل باؤنڈری لائن سے باہر انہیں کچھ کھاتے اور اس کے بعد ہیلمٹ پہن کر میدان میں جاتے دکھایا گیا ہے جو درحقیقت دوا تھی کیونکہ وہ بیمار تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس سنچری کا موازنہ سابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کی سنچری سے کیا اور دونوں سنچریوں کے پیچھے چھپی یکساں حقیقت کا انکشاف کیا کہ گلین میکسویل اور اے بی ڈی ویلیئرز کی سنچریاں بنانے سے قبل طبیعت ناساز تھی۔ آئی سی سی نے میکسویل کی بیٹنگ پر جانے سے قبل دوا کھانے کی ویڈیو پر دلچسپ کیپشن لکھا کہ ’’ابھی بھائی کی طبیعت ناساز ہے شاید سنچری بنا دے‘‘۔

اس ویڈیو کو لاکھوں صارفین دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں جبکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب گلین میکسویل نے نیدرلینڈز کیخلاف ہٹنگ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ میری سارا دن طبیعت ناساز رہی اور میں ڈریسنگ رُوم میں بیٹھا ہوا تھا، اس وقت میرا دل بیٹنگ کرنے کا نہیں کر رہا تھا جبکہ اس سے قبل پچھلے میچ میں بیٹنگ کے لیے میں شدت سے منتظر تھا، مجھے اتنی کوئی امید نہیں تھی لیکن جب میں بیٹنگ کرنے گیا تو کافی تازہ دم تھا۔

 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by ICC (@icc)

واضح رہے کہ میکسویل کی طرح 2015 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سڈنی میں تاریخ میں تیز ترین سنچری بنانے کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں میچ سے پہلے معدے میں تکلیف تھی، جس کے بعد انہوں نے انجکشن لگوائے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے