ورلڈکپ کا ڈو اینڈ ڈائی میچ: قومی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن ایک بار پھر اوپننگ جوڑی پاکستان کو شاندار آغاز فراہم نہ کرسکی۔
اوپننگ بیٹسمین عبد اللہ شفیق جنوبی افریقی کرکٹر مارکو جینسن کی گیند پر 17 گیندوں پر 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، اس کے بعد پاکستان کی اگلی وکٹ مارکو جینسن نے لی، امام الحق 18 گیندوں پر 12 رنز بنا کر کیچ دے بیٹھے۔
میچ کے 16ویں اوور میں ٹیم کو 86 رنز پر محمد رضوان کی صورت میں تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 27 گیندوں پر 31 رنز بنا کر کوٹیزے کی گیند پر پویلین چلتے بنے،پاکستان کا چوتھا نقصان 129 رنز کے مجموعے پر ہوا، محمد افتخار بھی زیادہ دیر کریز پر موجود کپتان کا ساتھ نہ دے سکے اور 26ویں اوور میں تبزیز شمسی کی گیند پر ہینری کلاسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
قومی ٹیم کے مجموعی سکور 140 پر کپتان بابر اعظم تبریز شمسی کا شکار بنے اور 65 گیندوں پر50 رنز بنا کر چلتے بنے۔
قومی سکواڈ:
ورلڈ کپ میں آج جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،حسن علی اور اسامہ میر کو آج کا میچ نہیں کھلایا گیا ان کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
Two changes to our team #PAKvSA | #DattKePakistani | #CWC23 pic.twitter.com/mcTiTTzVau
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2023
ساؤتھ افریقی سکواڈ:
Kagiso Rabada has been ruled out (lower back spasm)#PakvSA #CWC23 #BePartOfIt pic.twitter.com/v0p1kYBfQm
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) October 27, 2023