اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نولکھا: سیف سٹیز کی نشاندہی پر 2 رکنی سنیچر گینگ گرفتار

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی سرویلنس ٹیم کی نشاندہی پر تھانہ نولکھا پولیس نے 2 رکنی سنیچر گینگ گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے "سنیچر گینگ" کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس  میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی گئی۔

اس حوالے سے  اے ایس پی سلیمان ظفر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے موبائل فون ،گولیاں، پستول اورنقدی برآمد ہوئی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کی شناخت طیب اور جمشید کے نام سے ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین  کر فرار ہو جاتے تھے، تاہم ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

 سلیمان ظفر کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمرے مجرمان کی نشاندہی اور جرائم کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہورہے ہیں،شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے