اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رائیونڈ: اندھے قتل کا ڈراپ سین، باپ کا قاتل سوتیلا بیٹا نکلا

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، رائیونڈ پولیس نے باپ کے قاتل سوتیلے بیٹے کو ساتھی سمیت 72 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دانش اور اس کے ساتھی تنویر ڈوگر کو گرفتارکر لیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

 انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ  انسپکٹر قمر نے بتایا ہے کہ مقتول خاور علی شاہ دیہاڑی دار تھا اور اس نے تین شادیاں کر رکھی تھیں، مقتول اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھا جس کا ملزم دانش کو رنج تھا، مقتول کے سوتیلے بیٹے دانش نے ساتھی کے ہمراہ والد کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ ملزمان کو مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو گرفتارکر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے