(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عنایا خان نے کہا ہے کہ ابھی تک کوئی اس قابل نہیں لگا جس سے شادی کر سکوں۔
حال ہی میں اداکارہ عنایا خان نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف پہلوؤں پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی شادی، ہمسفر میں پائی جانے والی خوبیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔
شادی کے حوالے سے میزبان نے سوال کیا کہ کچھ عرصہ قبل سنا تھا کہ آپ شادی کرنے والی ہیں پھر کیا پلان تبدیل ہوگیا؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے مجھے کوئی اس قابل نہیں لگا جس سے شادی کرسکوں، آج کل کے زمانے میں لوگ بناوٹی ہیں جن سے بھی آپ مل رہے ہیں وہ 99 فیصد بناوٹی ہیں۔
اپنےہونے والے ہمسفر میں پائی جانیوالی خوبیوں کے بارے بات کرتےہوئے عنایا نے کہا کہ میں جس سے شادی کرونگی وہ وفادار ہونا چاہیے، خیال رکھنے والا ہو ہینڈسم ہو اور اس میں ڈسپلن ہونا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ تھوڑا سا سوشل بھی ہو تو اچھا ہے، میرے ساتھ ویڈیو اور ریلز بنائے اور اسے ڈانس کرنا آتا ہو کیونکہ میں بہت اچھا ڈانس کرتی ہوں۔