اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام نے موقع دیا تو ہمارا معاشی پلان وہی ہوگا جو ماضی میں تھا: اسحاق ڈار

21 Oct 2023
21 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عوام نے موقع دیا تو پھر پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پانامہ ایک ڈرامہ تھا، ایک بندے کو ملک پر مسلط کرنا تھا وہ کر دیا گیا، 24 ویں معیشت کو 47 ویں معیشت بنا کر ملک کا بیڑا غرق کیا گیا، معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے، کوئی جادو کی چھڑی نہیں جو گھماتے ہی پوری معیشت ٹھیک ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ن لیگ کو دوبارہ منتخب کیا تو ہمارا معاشی پلان وہی ہوگا جو ماضی میں تھا، ہمارے 16 ماہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے تھے، پچھلی حکومت ایک سو منزلہ عمارت میں آگ لگا گئی تھی، وہ آگ 98 ویں منزل تک پہنچ چکی تھی۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز تو پہلے ہی بری ہوچکی ہیں، نوازشریف کے کیس کے بھی اب تمام شواہد آچکے ہیں، نوازشریف کے خلاف جھوٹے مقدمات تھے، انشاء اللہ وہ بھی سرخرو ہوں گے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے