اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی لاہور آمد، پولیس نے سکیورٹی مزید بڑھا دی

21 Oct 2023
21 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی لاہور آمد کے حوالے سے پولیس نے سکیورٹی مزید بڑھا دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے لیکرمینار پاکستان تک 10 ہزار پولیس اہلکار و افسران سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور متبادل روٹ کیلئے الگ سے تین ہزار سے زائد ٹریفک وارڈن تعینات کئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے قافلوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری ہے، بند روڈ، لاری اڈا اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ، قافلوں کی آمد اور جلسہ گاہ کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے لے کر جلسہ گاہ تک سکیورٹی کے چاق و چوبند دستے تعینات کئے گئے ہیں، داخلی اور خارجی راستوں پر سفید پارچات میں بھی پولیس کے جوان تعینات ہیں، پٹرولنگ اور گشت مختلف علاقوں میں کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے کیمروں سے تمام جلسے اور لوکل کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، جلسہ کے چاروں اطراف سرچ آپریشن کئے گئے، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز  اور ڈی آئی جی آپریشنز علی رضوی نے رات گئے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے