اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوازشریف کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی لاہور آمد

21 Oct 2023
21 Oct 2023

(لاہور نیوز) قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔

سکھر والوں نے جلسے کیلئے سپیشل ٹرین چلا دی، خیبرپختونخوا سے ’’ امید پاکستان ‘‘ ٹرین کی روانگی ہوئی ہے جبکہ کلر کہار سے گاڑیوں کا قافلہ لاہور پہنچ گیا ہے۔

علاوہ ازیں بہاولپور، جہلم ، صادق آباد، پشاور، جہانیاں، کوئٹہ، حیدر آباد، دادو، ڈی آئی خان، میرپور خاص، مظفر آباد، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے قافلے قائد کے استقبال کیلئے لاہور پہنچ رہے ہیں۔

لیگی کارکنوں کی جانب سے قائد کی آمد کی خوشی میں دھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے موقع پر لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک لاکھ 30 ہزار 686 اسکوائر فٹ جگہ پر جلسے کے انتظامات کئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

گراؤنڈ میں لائٹس اور میوزک کے ساتھ ساتھ بڑی بڑی سکرینیں لگانے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے