اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی ضدی انسان ہیں، عاصم منیر کو چھیڑنا غلطی تھی: شیخ رشید

20 Oct 2023
20 Oct 2023

(لاہور نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک ضدی انسان ہیں، جنرل عاصم منیر کو چھیڑنا ہماری ہی غلطی تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں 40 دن کیلئے چلے پر گیا تھا، خبریں تو لگتی رہتی ہیں، اللہ نے زندگی میں 40 دن لگانے کا موقعہ دیا، چلے کے دوران مجھے کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا، اس دوران سب لوگوں نے میرے ساتھ تعاون کیا اور 40 دن خوش اسلوبی سے گزر گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے، میری ایک سیٹ کی پارٹی ہے، پہلے دن سے اپنی فوج کے ساتھ ہوں، پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا کہ فوج سے بنا کر رکھنی چاہیے، مجھے خود کو پاک فوج کا ترجمان کہنے پر فخر ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 3 آدمی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے فوج سے مذاکرات کر رہے تھے، تینوں آدمیوں نے اپنی جماعت بنا لی ہے، میری بھی کوشش تھی اس میں حصہ ڈالوں، مجھ سے ایم کیو ایم نے بات کی تو اندازہ ہوگیا تھا کہ ہمارا کام ختم ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے وقت ملک سے باہر تھا، میں نے 9 مئی کے واقعات کی 10 مئی کو مذمت کی، میری مذمت کو زیادہ سنا نہیں گیا، سیاستدان کو کسی فوجی کا نام نہیں لینا چاہیے، 9 مئی کے واقعات میں غیر سیاسی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا، اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی، ملک اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاستدان اور اداروں کو مل کر چلنا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 2 بار فوج سے مذاکرات سے منع کیا، فوج کا مسئلہ فوج کو حل کرنا چاہیے سیاستدانوں کو دور رہنا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی کے دوستوں کا خیال تھا اندر ہمارے لوگ موجود ہیں، وہ سمجھتے تھے کہ اندر موجود لوگ ہماری مدد کریں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ میرے خلاف سوائے ٹوئٹس کے کچھ بھی نہیں نکلا، 9 مئی کے واقعات کی پر وقت مذمت کرنی چاہیے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے