اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سموگ کا تدارک، لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

20 Oct 2023
20 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت میں عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستوں میں سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدام کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

دوران سماعت کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا پیش ہوئے۔ عدالت نے قرار دیا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کیا جائے۔ کالے دھوئیں والی فیکٹریوں اور بھٹوں کو مسمار کیا جائے۔ عدالت نے لاہور میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی بھی ہدایت کی۔

کمشنر لاہور نے عدالت کو بتایا کہ قصور میں چمڑے کی فیکٹریوں اور کارخانوں کو وارننگ دیتے ہوئے صاف پانی کی سائیکلنگ کے لیے اقدام فوری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لاہور میں پودے لگائے جارہے ہیں ،عوام کو آگاہی دی جارہی ہے۔ اجازت کے بغیر سڑکیں کھودنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کمشنر لاہور نے استدعا کی کہ بابو صابو پراجیکٹ پر کام روکنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو چکی ہے۔ عدالت پراجیکٹ دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے۔

جسٹس شاہد کریم نے کمشنر لاہور کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ آپ حفاظتی اقدامات کی رپورٹ پیش کریں عدالت منصوبے کے خلاف نہیں ہے۔

عدالت نے تمام افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت عدالتی احکام پر عمل درآمد کروا لے تو سموگ پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر مزید کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے