اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنیکی استدعا مسترد

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں پرویز الہٰی کی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ واپس لینے کے معاملے پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے پرویز الہٰی کی درخوست پر سماعت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ، جبکہ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی  ۔

دوران سماعت پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ  ریاست کے کیسز میں فوری حکم امتناع جاری کیا جاتا ہے ۔ پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ کے جج کے پاس ضمانت واپس لینے کا اختیار نہیں ہے۔

جسٹس تنویر سلطان نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے