اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کی باتیں درست نہیں: ثنا نواز

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(محمد بلال) نامور پاکستانی اداکارہ ثنا نواز نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کی باتیں درست نہیں ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ثنا نواز نے ' دنیا نیوز' کے مقبول ترین شو "مذاکرات" میں شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ثنا نواز کا کہنا تھا کہ جب میں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تب بھی یہ باتیں گردش کرتی تھیں کہ پاکستانی انڈسٹری زوال کا شکار ہے، یہ باتیں اب بھی گردش کر رہی ہیں ،  پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

ثنا نے کہا کہ  پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کا شکار ہونے سے مجھ سمیت کسی کو کوئی فرق نہیں پڑا، سب کام کر رہے ہیں،  مجھے جتنی بھی عزت ملی وہ فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی ملی، میں اتنی عزت کے لائق نہیں تھی، مجھ پر خدا کا کرم ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ نئے اداکار کام کے بجائے زیادہ تر لباس، فیشن اور خوبصورت نظر آنے پر توجہ دیتے ہیں اور جب کوئی برانڈ انہیں اپنا ایمبیسیڈر بناتا ہے تب بھی وہ اپنی خوبصورتی کی بات کر رہے ہوتے ہیں۔

یک طرفہ محبت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ثنا نواز کا کہنا تھا کہ جب تک محبت رہتی ہے تب تک اس کے یک طرفہ ہونے کا علم نہیں ہوتا جب ختم ہوتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک طرف کی محبت تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے کیریئر کے دوران جو غلطیاں کیں اس پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں، جو کچھ کیا بہتر کیا اور اپنے سکون کیلئے کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے