اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی مشکل کام، میرے لیے یہ رشتہ پیچیدہ ہو گیا: صبا حمید

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ شادی ایک مشکل کام ہے اور میرے لیے یہ رشتہ پیچیدہ ہو چکا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی ، کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شادی سے متعلق میزبان کے سوال پر اداکارہ صبا حمید نے کہا کہ شادی مشکل کام ہے، چاہے کچھ بھی ہو، ہاں  لیکن شاید میرا کام کرنے کا طریقہ شادی کے لیے بہت کامیاب ماڈل نہیں ہے۔

میزبان نے مزید استفسار کیا کہ کیا شوبز انڈسٹری میں لوگوں کے لیے شادی کرنا مشکل ہے؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ  نہیں، آپ کا کسی بھی شعبے سے تعلق ہو شادی ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، کم از کم میرے لیے یہ رشتہ پیچیدہ ہوگیا، اس میں آپ کسی ایک کو غلط اور صحیح نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں روایتی تصورات اب نہیں رہے، آج کل کے دور میں شادی کرنے والے دونوں شریک حیات پڑھے لکھے ہوتے ہیں، اس رشتے کو بخوبی کیسے نبھانا اس پر تحقیق کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے