اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ریلوے سٹیشن: سیف سٹیز کی نشاندہی پر منشیات فروش گرفتار

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(لاہور نیوز) ریلوے سٹیشن چوک میں پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی میں منشیات فروش دھر لیا گیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے ریلوے سٹیشن چوک کے علاقے میں مشکوک شخص کو دیکھا، نولکھا پولیس کو فوراً مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس حوالے سے ایس پی زنیر چیمہ نے بتایا ہے کہ  دوران چیکنگ ملزم وقاص لیاقت سے ایک کلو اور 60 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں  کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے