اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر نوٹسز جاری، سماعت ملتوی

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے نوٹسز جاری کردیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،  نواز شریف کی جانب سے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیئے۔

دوران سماعت نوازشریف کے وکیل امجدپرویز نے دلائل میں کہا کہ سابق وزیراعظم کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی ہے، جب کوئی عدالت کے سامنے سرینڈر کرنا چاہتا ہے تو عدالت اسے موقع فراہم کرتی ہے۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ  ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے کہ اشتہاری ملزمان کو سرینڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت دی گئی، نواز شریف نے ضمانت کا کبھی غلط استعمال نہیں کیا ، جب سزا سنائی گئی تب نواز شریف بیرون ملک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ میں اس کیس کا پراسیکیوٹر ہوں، میں نے ان کے دلائل سنے ہیں اگر کوئی ملزم آ کر عدالت کے سامنے سرینڈر کرنا چاہتا ہے تو ہمیں اعتراض نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو حفاظتی ضمانت دینے پر کوئی اعتراض نہیں، کل کو آپ کہیں گے کہ فیصلہ ہی کالعدم قرار دے دیں ، پھر آپ چیئرمین نیب سے پوچھ لیں آج ہی اپیل فکس کر دیتے ہیں۔

جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جب اپیل فکس ہو گی تو اس وقت ہدایات لے کر دلائل دیں گے، بعدازاں ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے اور کل تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے