اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکلا نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں اس لیے عدالت تک پہنچنے کیلئے گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف خصوصی پرواز سے اسلام آباد آرہے ہیں اور وہ 21 اکتوبر کو اسلام آباد لینڈ کریں گے لہٰذا عدالت تک پہنچنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا اور رجسٹرار آفس نے حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر نمبر لگا دئیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے