اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی سزا کالعدم قرار

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی سزا کالعدم قرار دے دی، ن لیگی رہنما نے 25 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

 ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

 ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی، دوران سماعت حنیف عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت اے این ایف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حنیف عباسی کے خلاف درج مقدمے کی انکوائری رولز کے مطابق نہیں ہوئی، حنیف عباسی کو ٹرائل کورٹ نے 25 سال قید کی سزا سنائی، جن افراد نے ایفی ڈرین کا کوٹہ دیا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حنیف عباسی کے وکیل نے بتایا کہ ایفی ڈرین جتنی دی گئی ساری ادویات میں استعمال ہوئی اور ان ادویات کی مارکیٹ میں باقاعدہ فروخت بھی ہوئی جس کی رسیدیں موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے سزا دیتے وقت درست حالات کا جائزہ نہیں لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے