اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواز شریف کی العزیزیہ، ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج دائر کی جائینگی

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے نوازشریف کو 10 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، سابق وزیر اعظم کو 10 سال کیلئے عوامی عہدے کیلئے بھی نا اہل قرار دیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کی، لندن میں قیام طویل ہونے پراسلام آباد ہائیکورٹ نے جون 2021ء میں نوازشریف کی اپیلیں خارج کردی تھیں۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے عدم پیروی پر نواز شریف کی اپیلیں خارج کی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے