17 Oct 2023
(لاہور نیوز) مشہور پاکستانی ٹک ٹاک سٹار نوشین سید عرف" ڈولی " 16 ملین روپے کی ٹیکس نادہندہ نکلی۔
گلبرگ میں واقع ڈولی کا بیوٹی سیلون پی آر اے کے ریڈار پر آ گیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس کی ادائیگی نا کرنے پر اکاؤنٹ فریز کر دیا گیا۔ پی آر اے نے بینک اکاؤنٹ اٹیچ کر کے 4.4 ملین روپے کی رقم وصول کر لی۔ دیگر رقم کی وصولی کے لئے پراپرٹی ضبط یا دیگر اکاؤنٹ ہونے پر انھیں فریز کیا جائے گا۔
پاکستانی مشہور ٹک ٹاکر ڈولی کو متعدد بار ٹیکس کی ادائیگی کے لئے نوٹس دیے گئے تھے۔ ڈولی کو بار بار موقع فراہم کرنے کے باوجود ٹیکس کی ادائیگی نا کرنے پر اکاؤنٹ فریز کیا گیا۔ کمشنر پی آر اے مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر سعود عتیق نے کارروائی کی۔