17 Oct 2023
(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی، دالیں، گھی، آٹا، گوشت، پھل اور سبزیاں سستی نہیں ہوئیں، ڈالر اور پٹرول سستا ہونے سے قیمتوں میں 15 سے 20 فیصد فوری کمی ہونی چاہیے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو راتوں رات اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں مگر قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتیں جوں کی توں ہیں۔
لاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان بٹ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ضلعی حکومت چیزوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے،ہم اس حوالے سے نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کریں گے۔