اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار ماہرہ خان نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھادی

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(ویب ڈیسک) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھادی۔

مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جن میں بچوں سمیت  ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی جام شہاد ت نوش کر چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، پاکستان سمیت مختلف ممالک فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کررہے ہیں ۔

جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھارہی ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کررہی ہیں، اب نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے فلسطینی بچے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا’۔

اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ‘میری بھی یہی خواہش ہے، کاش! میں بھی یہ کرسکتی’۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے