اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی سے اطالوی سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز (Mr. Andreas Ferrarese) نے ملاقات کی، پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ثقافت،سیاحت،تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تجارتی اور ثقافتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اطالوی سفیر نے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے لئے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اطالوی سفیر نے کہا کہ  اٹلی جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کے لئے پاکستان کی سپورٹ جاری رکھے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اٹلی بہترین دوست ملک ہیں،وقت آ گیا ہے اس دوستی کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے، ثقافت اور تجارت کے شعبے ایک دوسرے سے منسلک ہیں، پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ ان شعبوں میں مزید اشتراک کار بڑھانا چاہتی ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پولیس لائزن آفیسرز کی تربیت کے لئے اٹلی کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں، تجارت بڑھانے کے لئے ورک ویزا میں آسانی اور ٹریڈ کمیشن کا فعال کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے، پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ون ونڈو آپریشن شروع کررہے ہیں، اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔

اطالوی سفیر نے کہا کہ باہمی تجارت بڑھانے کے لئے ٹریڈ کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے، ورک ویزا میں آسانی لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ثقافت،سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے