اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ کی شادی پر 'قوالی نائٹ' کا اہتمام، عابدہ پروین نے آواز کا جادو جگایا

14 Oct 2023
14 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی سے قبل ہونے والی ایک اور پروقار تقریب "قوالی نائٹ" کی ویڈیو شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر رواں ماہ کے آغاز سے اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی تقریبات وائرل ہو رہی ہیں، شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔

شادی کی تصاویر کا سلسلہ یکم اکتوبر کی رات سے شروع ہوا جو تاحال جاری ہے اور اب اس میں ایک اور دلکش اضافہ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے شادی سے قبل ہونے والی قوالی نائٹ کی تقریب کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔

قوالی نائٹ پروگرام میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین نے شرکت کی اور اپنے کلام "تو جھوم جھوم" سے مہمانوں سمیت ماہرہ خان کو بھی جھومنے پر مجبور کردیا۔

اس تقریب میں فواد خان، سرمد کھوسٹ، اذان سمیع خان، نینا کاشف، نبیل قریشی اور دیگر شعبوں کے نامور لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ماہرہ خان نے سی گرین اور دھندلے گولڈ سے دیدہ زیب لباس زیب تن کیا جبکہ سلیم کریم نے سیاہ رنگ کی شلوار قمیض پر کوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے