(لاہور نیوز) لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مہم کے 35 ویں روز 490 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق35 ویں روز کے آپریشن کے دوران 490 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ 267 افراد کے خلاف مقدمات درج ، 65 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ 14کمرشل ، 4 زرعی اور 472 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ کنکشنز منقطع کر کے تین کروڑ 69 لاکھ 21 ہزار 245 روپے ڈی ٹیکشن بل چارج کیے گئے۔ ہنجروال میں بجلی چوری پر صارف کو 9 لاکھ 94 ہزار 852 روپے جرمانہ کیا گیا۔ اچھرہ میں صارف پر 4 لاکھ 21 ہزار اور فیکٹری ایریا میں 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق35 روز کے دوران 16 ہزار 520 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی۔ 15ہزار 228 مقدمات درج کروائے گئے جبکہ 5 ہزار 153 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ اب تک ایک ارب 53 کروڑ 23 لاکھ 19 ہزار 134 روپے ڈی ٹیکشن بل چارج کیے گئے ہیں۔