11 Oct 2023
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ملتان روڈ ، منصورہ اور اعوان ٹاؤن میں متعدد عمارتیں مسمار کر دی گئیں۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے منصورہ ، اعوان ٹاؤن اور مرغزار کالونی میں کارروائی کر کے 3 غیر قانونی کمرشل تعمیرات کو مسمار کر دیا ۔
چیف ٹاؤن پلانر ون کی زیر نگرانی ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے غیر قانونی کمرشل املاک کے خلاف کارروائی کی۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جا رہا ہے۔