اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ پانچ سال میں ملک کو معاشی ناقابل تسخیر بنائیں گے: مریم نواز

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 2024 سے2029 کے پانچ سال میں ملک کو معاشی طور پر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔

سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)  مریم نواز شریف سے این اے 128 اور این اے 129 سابق ایم این ایز،اراکین صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں نے ملاقات کی جس میں 21 اکتوبر کی تیاریوں پر گفتگو ہوئی اورقائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام پریشان ہے اسی لئے نوازشریف واپس آرہا ہے، پاکستان کی ترقی یقینی ہے کیونکہ نوازشریف واپس آرہا ہے، نوجوان، مزدور، دیہاڑی دار بے روزگارہے اسی لئے قائد مسلم لیگ ن واپس آرہے ہیں، مشکلات سے کیسے نکلیں؟ حل بتانے ہمارا قائد آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی لوٹ آئی ہے اسی لئے  اب نوازشریف واپس آرہا ہے، نوجوان کو روزگار دینے والا رہنما  واپس آرہا ہے، غریب کو سستا آٹا، سستی روٹی، سستی چینی، سستا گھی ن لیگ کی حکومت میں ہی ملا ہے، غریبوں کا ساتھی اور ہمدرد صرف نوازشریف ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سارے تجربے فیل ہوگئے، تجربہ ایک ہی کامیاب رہا ، وہ ہے نوازشریف، ہمارا قائد قوم کو اچھے دِن پھر دکھائے گا، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایاتھا اب 2024 سے 2029 کے پانچ سال میں پاکستان کو معاشی طورپر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔

لیگی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ 2016 میں ہماری حکومت نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا، نوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا لیکن مہنگائی نہیں ہونے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے