اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کسان رابطہ کمیٹی کا آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا اعلان

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(لاہور نیوز) کسان رابطہ کمیٹی نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا اعلان کردیا۔

جنرل سیکرٹری  کسان رابطہ کمیٹی فاروق طارق نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مراکش میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس  ہورہا ہے، اس موقع پر  12  اکتوبر کو لاہور اور 14 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج ہوگا، دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کریں گے،عالمی مالیاتی  ادارے  اپنی پالیسیاں بدلیں۔

انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک پاکستان سمیت غریب ممالک کے قرضے ختم کریں، موسمیاتی تباہی سے پاکستان کو جو نقصان ہوا ہے اسے پورا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کوئلے اور فرنس آئل  سے بجلی بنا رہا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی بنانے کے لیے فوسل فیول  کا  استعمال نہ کیا جائے،پوری دنیا سولر کی طرف جا رہی ہے، بجلی بنانے کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے۔

فاروق طارق کا مزید کہنا تھا تھوڑی سی سمگلنگ رکنے سے  ڈالر نیچے آیا ہے،روزمرہ اشیاء،پٹرولیم مصنوعات اور خوراک  کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے