اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کا مینار پاکستان جلسے کے لیے ورکرز کنونشنز اور چھوٹے جلسے منسوخ کرنیکا فیصلہ

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے سلسلے میں پارٹی نے لاہور بھر میں ورکرز کنونشنز اور جلسے وغیرہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق چھوٹے جلسوں کے بجائے 21 اکتوبر کو ہونیوالے جلسے پر فوکس رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی قیادت کی ہدایت پر کل بدھ کو گلشن راوی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔غزالی سلیم بٹ کے حلقے میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں کے حلقوں میں ہونے والے جلسے اور ورکرز کنونشنز بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اب تمام حلقوں کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں اور ورکرز کے اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوں گے۔مریم نواز ہر اجلاس کی صدارت کریں گی، تمام اجلاسوں میں مریم نواز قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے چھوٹے جلسوں کے بجائے سارا زور مینار پاکستان جلسے کی تیاریوں پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے