اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

21 اکتوبر عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہو گا: رانا ثناء اللہ

10 Oct 2023
10 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 21 اکتوبر خوشحالی، ترقی، عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہو گا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کی آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم میٹنگ کی صدارت کی، اجلاس میں 21 اکتوبر کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور عوام کے جوش و خروش پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لاہور کا 8 اکتوبر کو ہونے والا عظیم الشان جلسہ قائد میاں محمد نواز شریف کے 21 اکتوبر کے استقبال کا ٹریلر تھا، عوام میاں محمد نواز شریف کی واپسی کو اپنے اچھے دنوں کی واپسی سے تعبیر کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے کہا کہ 21 اکتوبر کے دن عوام میاں نواز شریف سے اپنی محبت اور اس اعتماد کا ایک مرتبہ پھر سے اظہار کریں گے جو پہلے بھی تین مرتبہ ووٹ کے ذریعے وزیراعظم بنا کر کر چکے ہیں، اس وقت ایک ہی ایسا لیڈر ہے جو ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت اور منشور رکھتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پہلے بھی ہمیشہ کر کے دکھایا تھا، انشاء اللہ ایک بار پھر ملک کو مہنگائی، غربت اور مشکلات سے نجات دلوائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے